• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم عمر لڑکی سے شادی کے جرم میں برطانیہ بدری کا سامنا کرنے والے نے دوبارہ شادی کرلی

—فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

برطانوی شہریت حاصل کےلیے 16 سالہ لڑکی کے ساتھ دھوکا دہی سے شادی کرنے اور اسے حاملہ کرنے کے جرم میں جیل جانے اور ملک بدری کا سامنا کرنے والے پاکستانی شہری نے برطانیہ میں قیام کےلیے نئی کوشش کے طو رپر دوبارہ شادی کرلی۔

48 سالہ ناصر خلیل نے برطانیہ میں دوبارہ واپس داخل ہونے کے لیے فیملی ویزا کی درخواست دے دی ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق 9 سال قبل ناصر خلیل کو اس وقت جیل بھیج دیا گیا تھا جب اس نے لڑکی کو برطانیہ نکاح کے لیے جانے کا جھانسہ دیا اور کم عمر لڑکی سے شادی رچائی تھی۔

مقدمے کی سماعت کے دوران جیوری شواہد کی روشنی میں اس نتیجے پر پہنچی کہ ملزم ایک میل آرڈر گینگ کا حصہ تھا جو یورپی یونین میں رہنے والی خواتین کو خریدتا تھا جو بعد میں خواتین کو ہوم آفس کے ساتھ دھوکا دہی کے لیے استعمال کرتے اور نئی شریک حیات کو برطانیہ میں رہنے کا قانونی حق حاصل ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید