• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں نفرت انگیز جرائم کے خاتمے کیلئے 'ایکٹ لائک آ فرینڈ' مہم کا آغاز

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ میں نیشنل ہیٹ کرائم ایویئرنس ویک کے موقع پر ٹرانسپورٹ آف لندن نے نفرت انگیز جرائم کے انسداد کیلئے 'ایکٹ لائک آ فرینڈ' مہم کا آغاز کیا ہے۔

اس کے تحت مسافروں سے کہا جا رہا ہے کہ اگر وہ کسی ساتھی مسافر کو نفرت انگیز رویہ یا ہراساں ہوتا دیکھیں تو منہ دوسری طرف پھیرنے کے بجائے آگے بڑھ کر یہ ظاہر کریں کہ وہ متاثرہ شخص کے دوست ہیں اور اس کے ساتھ باتیں کرنا شروع کر دیں۔

ٹی ایف ایل کی جانے سے اس حوالے سے خصوصی طور پر تیار کردہ ویڈیو میں مسافروں کے ساتھ پیش آنے والے اصل واقعات کو دکھایا گیا ہے۔

ایکٹ لائل آ فرینڈ مہم کے دوران ٹی ایف ایل، چیرٹی پروٹیکشن اپروچز کے ساتھ مل کر مفت تربیتی کلاسز کا اہتمام بھی کرے گی۔

ٹی ایف ایل کا کہنا ہے کہ مسافروں کو صرف اس وقت مداخلت کرنی چاہیے جب وہ یہ سمجھیں کہ ایسا کرنا محفوظ ہے۔

ڈپٹی میئر پولیسنگ اینڈ کرائم کایا کامر شوارٹز نے کہا ہے کہ لندن میں کسی کو بھی نفرت انگیز جرم یا ہراسانی کا شکار نہیں ہونا چاہیے یا اس وجہ سے فکرمند نہیں ہونا چاہیے کہ وہ کون ہے اور یہ مہم عدم برداشت کے رویوں سے نمٹنے اور نفرت انگیز بیانیے کو محفوظ طریقے سے چیلنج کرنے کیلئے اعتماد فراہم کرے گی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید