برطانوی حکومت تمام تر راست اقدامات کے باوجود غیر قانونی مہاجرین کی آمد کا سلسلہ روکنے میں بری طرح ناکامی سے دوچار ہے۔
ایک یوم کے دوران سب سے زیادہ غیر قانونی مہاجرین چھوٹی کشتیوں پر سوار ہو کر برطانیہ میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے جو ایک نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔
ابتک 36 ہزار سے زائد مہاجرین رواں سال برطانیہ میں داخل ہو چکے ہیں 'ون ان اور ون آﺅٹ' پالیسی بھی بری طرح ناکامی سے دوچار ہوئی ہے۔
برطانوی ہوم آفس کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ تین یوم کے دوران 23 کشتیوں میں تقریباً 1659 تارکین وطن برطانوی ساحلوں پر پہنچے، صرف بدھ کو ایک ہزار سے زیادہ لوگوں نے انگلش چینل پر خطرناک سفر کیا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ لیبر کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے ابتک تقریباً 59 ہزار کے قریب غیر قانونی مہاجرین برطانیہ میں داخل ہو چکے ہیں۔