• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایک مضبوط ملک بن کر ابھرا ہے: رہنما ن لیگ یورپ

ملک شرجیل اعوان—فائل فوٹو
ملک شرجیل اعوان—فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن یورپ کے سرکردہ رہنما مستنصر حسین اور محمد فلک شیر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے افواجِ پاکستان کے سپاہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کو ایک طاقتور ملک بنا دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک بن کر ابھرا ہے اور دنیا کی نظریں پاکستان کی طرف لگی ہوئی ہیں۔

کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ یورپ میں ملک شرجیل اعوان نے کمیونٹی کے اتحاد و یکجہتی میں کردار ادا کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک محب وطن سپاہی ہیں اور اپنے وطن کے حق میں جان بھی نچھاور کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نام دیار غیر میں اجاگر کرنے کے لیے کمیونٹی کو ملک شرجیل اعوان ہی متحد رکھ سکتے ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید