• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوردواروں کی سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں، رمیش سنگھ اروڑہ

لاہور(خبرنگار)صوبائی وزیر اقلیتی اموررمیش سنگھ اروڑہ کی زیرصدارت محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور کے دفتر میں خصوصی اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں مختلف وفاقی و صوبائی محکموں کے نمائندوں اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمدتسلیم اختر راؤ نے شرکت کی جبکہ شیخوپورہ، نارووال اور اٹک کی ضلعی انتظامیہ کے علاوہ گیپکو اور آئیسکوکے نمائندوں نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی-اس موقع پرسکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا- اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے بتایا کہ سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک دیو جی کے 556ویں جنم دن میں شرکت کے لئے بھارت سمیت دنیا بھر سے ہزاروں کی تعداد میںسکھ یاتری پاکستان آئیں گے-انہوں نے ہدایت کی کہ گوردواروں اور ان کے اطراف میں صحت ، صفائی و سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں ۔
لاہور سے مزید