• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف قانون دان چوہدری مسعود احمد گھمن انتقال کر گئے

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر وکیل مسعود احمد گھمن امریکہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم نے مشرقی اور مغربی پاکستان کی عدالتوں میں 60 سال سے زائد عرصہ خدمات انجام دیں ، مسعود احمد گھمن معروف پاکستانی نثراد امریکی اٹارنی چوہدری عثمان علی گھمن کے والد تھے۔ ان کی نمازِ جنازہ آج فلاڈیلفیا (امریکہ) میں ادا کی جائے گی۔
لاہور سے مزید