• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ کیساتھ تجارتی و اقتصادی تعاون معیشت کی ترقی کیلئے اہم قدم،میاں مصباح الرحمان

لاہور (نیوزرپورٹر) فاؤنڈرز گروپ کے چیئرمین میاں مصباح الرحمان اور اراکینِ مجلسِ عاملہ نے سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد کی پاکستان آمد اور سرمایہ کاری سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں کے انعقاد کا پُرجوش خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعاون پاکستان کی معیشت کے استحکام اور ترقی کے لیے نہایت اہم قدم ہے، جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور صنعتی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلیں گی۔
لاہور سے مزید