• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑھتی آبادی،زمین کی کمی ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث بنتی ہے،خواجہ عمران نذیر

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ ہم ایک دوسرے کی خامیاں نہیں اچھائیاں دیکھنا شروع کریں ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت و ابادی خواجہ عمران نذیر نے پنجاب یونیورسٹی میں 8ویں انٹرنیشنل کانفرنس آن ایپلائید زواولوجی کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی لاہور وائس چانسلر فیصل آباد زرعی یونیورسٹی، بین الاقوامی ریسرچرز، سکالرز، فیکلٹی ممبرز اور طالب علموں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ خواجہ عمران نذیر نے وائس چانسلر کے ساتھ پنجاب یونیورسٹی کی 144 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔ انھوں نے کہا کہ خوراک، میڈیسن اور صنعت کے شعبوں میں انضمام اور جدّت انگیز حل کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی، زمین کی کمی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث بنتی ہے خوراک کی پیداوار کو محفوظ، مؤثر اور پائیدار طریقوں سے بڑھانے کی ضرورت ہے جس کے لئے زرعی سائنس، بائیوٹیکنالوجی، اور ماحولیاتی علوم کا امتزاج ضروری ہے۔
لاہور سے مزید