• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام اضلاع میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کا قیام زیرغور،سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ

لاہور( جنرل رپورٹر ) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ واسا ایجنسیوں کے تحت تمام اضلاع میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے قیام پر غور کیا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں سپیشل سیکرٹری محکمہ ہاؤسنگ پنجاب وقار عظیم کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کے 19 اضلاع کے ایم ڈی واساز نے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی فیزیبلٹی رپورٹس پیش کیں۔ترجمان محکمہ ہاو سنگ کے مطابق منصوبے کا مقصد ویسٹ واٹر کو ٹریٹ کر کے قابل استعمال بنانا ہے تاکہ دریاؤں کے پانی کو ڈسپوزل سے پہلے صاف اور محفوظ بنایا جا سکے ۔
لاہور سے مزید