• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: انتہائی مشکل حالات کے باوجود امتحان میں کامیابی طالبات خوشی سے نہال


اسکرین گریب ایکس
اسکرین گریب ایکس 

غزہ میں تباہ کن جنگ، نسل کشی اور 2 سال بے گھر ہونے کے باوجود ایک فلسطینی طالبہ نے اپنے میٹرک امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

غزہ کی وزارت تعلیم کے مطابق اس سال 26 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے انتہائی مشکل حالات میں امتحانات دیے، اس وقت بیشتر اسکول ملبے میں تبدیل ہو چکے ہیں اور کئی خاندان پناہ گزین کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

طالبہ نے کامیابی کے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بمباری، بھوک اور خوف کے درمیان پڑھائی کی، یہ کامیابی صرف میری نہیں، بلکہ ہر اس فلسطینی بچے کی ہے جو امید سے جیتا ہے۔

غزہ میں اس کامیابی کو مزاحمت اور امید کی علامت قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ تعلیمی ادارے بارہا حملوں کی زد میں آئے، اساتذہ شہید ہوئے اور کتابیں خاکستر ہو گئیں مگر فلسطینی طلبہ نے ہار نہیں مانی۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں موجود بیشتر طلبہ نے امتحانات پناہ گاہوں، خیموں یا تباہ شدہ اسکولوں کے ملبے پر بیٹھ کر دیے، جو فلسطینی عوام کے عزم اور حوصلے کی ایک زندہ مثال ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید