• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افسران سے کہہ دیں باز آجائیں ورنہ سخت کارروائی ہوگی، ہائیکورٹ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے پی سی ایچ ایس بلاک 6 میں رہائشی عمارت کو پیڈل کورٹ میں تبدیل کرنے پر درخواست گزار کو کے ایم سی کے جواب کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی، درخواست کی سماعت پر کے ایم سی کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کرادیا گیا، جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ پارکس میں بھی پیڈل کورٹس بنائی جارہی ہیں حالانکہ ہم پہلے ایک کیس میں فیصلہ دے چکے ہیں، کے ایم سی افسران عدالت کا حکم آجانے کے باوجود پارکس میں پیڈل کورٹس بنارہے ہیں، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پارکس میں عورتوں اور بچوں کے داخلے بند کردیئے گئے ہیں، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس حوالے سے توہین عدالت کی درخواست بھی زیر سماعت ہے، افسران سے کہہ دیں باز آجائیں ورنہ سخت کارروائی ہوگی، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پی سی ایچ ایس بلاک 6 کے رہائشی علاقے میں پیڈل کورٹ بنادیا گیا ہے، ٹکٹ لگانے سے مکینوں کی مثبت سرگرمیوں میں رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں، عدالت نے سماعت 3 ہفتوں کے لیئے ملتوی کردی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید