• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور پولیس ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں روکنے میں ناکام، منعم ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے وکیل سوسائٹی سچل گوٹھ میں گاڑی چھیننے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان عدنان مگسی کے والد اکبر مگسی سے ملاقات و تعزیت کی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ ہم عدنان مگسی کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اس موقع پر ناظم علاقہ صفورہ احمد فہیم عثمانی، کوآرڈینیٹر صفورہ ٹاؤن حماد بھٹو، اپوزیشن لیڈر صفورہ ٹاؤن سکندر بلوچ، چیئرمین یوسی 2 جمشید علی، پبلک ایڈ کمیٹی علاقہ صفورہ کے صدر علی رضا گبول، نائب صدر امیر تنیو اور دیگر بھی موجود تھے،منعم ظفر خان نے شہر میں مسلح ڈکیتیوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام میں ناکامی پر سندھ حکومت اور محکمہ پولیس کی نا اہلی کی شدید مذمت کی اور کہاکہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور پولیس نے عوام کو ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید