• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات، کینٹ اسٹیشن پر کینٹین کی 2 بوگیاں، کلفٹن میں 10 اسٹال خاکستر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات رپورٹ ہوئے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،تفصیلات کے مطابق کینٹ اسٹیشن پر بوگی کینٹین میں آگ لگنے سے 2 بوگیاں خاکستر ہو گئیں، فائربریگیڈ حکام کے مطابق کینٹین چار بوگیوں پرمشتمل ہے، بوگیوں میں قائم کینٹین گزشتہ ایک سال سےغیرفعال تھی، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پرقابوپالیاگیا،شیرشاہ غنی چورنگی کے قریب پی ایم ٹی میں لگی آگ پر ریسکیو 1122 نے قابو پا لیا، کلفٹن بلاک ٹو ویسٹ ونڈ اپارٹمنٹ کے قریب مارکیٹ کے شامیانوں میں آگ لگ گئی جس کے باعث 10 اسٹالز جل کر خاکستر ہوگئے ،ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید