• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، سرکاری گاڑی تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )چیف سیکریٹری سندھ کے دفتر کے قریب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سرکاری گاڑی تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔14اکتوبر کو کمال اتاترک روڈ سندھ سیکریٹریٹ دفتر چیف سیکرٹری سندھ کے باہر روڈ پر گاڑی نمبر GSG-295 ڈبل کیبن کھڑی کر کے ڈبل پارکنگ کر دی گئی جس سے شاہراہ کمال اتاترک روڈ پر ٹریفک بری طرح جا م ہو گیا،گاڑی کے ڈرائیور نے اپنا نام اسد اللہ کلہوڑو بتایا تاہم متعدد بار ڈرائیور کو منع کرنے کے باوجود اس نے گاڑی نہیں ہٹائی،پولیس کے مطابق مذکورہ گاڑی اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسر کی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید