• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر شاہ، آئل گودام میں آگ لگنے سے مرد و خواتین سمیت 5 افراد زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیر شاہ جناح روڈپر رہائشی آبادی میں واقع آئل گودام میں آگ لگنےسےمرد و خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے، فائر بریگیڈ نے آگ کو تیسرے درجہ کی قرار دیکر فوری ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا اور طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ،تفصیلات کے مطابق شیر شاہ تھانہ کی حدود شیرشاہ جناح روڈاسٹریٹ نمبر 37 مدنی مسجد کے قریب واقع رہائشی عمارت میں قائم آئل گودام میں بدھ اچانک آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے تیز ہوتی چلی گئی اورگودام محلہ میں ہونے کی وجہ سے آگ نے اطراف میں واقع رہائشی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث متعدد عمارتوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا ،فائر بریگیڈ عملہ نے موقع پر پہنچ کر فوری ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا اور سب سے پہلے عمارتوں میں موجود افراد کو محفوظ مقام کی طرف منتقل کیا، آگ لگنے کے باعث جھلس کر35سالہ رحمت ولد تاج محمد،40سالہ شیر محمد ولد تاج محمد،35سالہ سکینہ زوجہ شیر محمد،3سالہ ولی احمد ولد صداقت اور 5سالہ حبیبہ دختر صداقت زخمی ہوئے ،فائر بریگیڈ نے زخمیوں کو آگ سے نکال پر اسپتال منتقل کیا ،پولیس کے مطابق گیس لائن سے اخراج کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوا، جس کے بعد گیس اور بجلی کی فراہمی بند کرا دی گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید