کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی، جنرل سیکریٹری سید فیاض علی شاہ، سیکریٹری اطلاعات سلیم سومرو، کراچی ڈویژن کے صدر اسلم سموں اور دیگر نے سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوشن (سیسی) میں جمعرات 16 اکتوبر کو اجتماعی سوداکار یونین کے تعین کے لیے ہونے والے ریفرینڈم میں پیپلز اسٹاف یونین کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ۔