کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ اور رینجرز نے بھتہ خوروں کی سہولت کاری میں ملوث 3 ملزمان زین، منہاذ اور حنان کو گرفتار کر لیا ،پولیس کے مطابق ملزمان کو نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ایل بلال کالونی کے علاقے سے گرفتار کرکے اسلحہ موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔