• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹس کونسل میں ورلڈ کلچر فیسٹول کا آغاز 30 اکتوبر سے ہوگا، احمد شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ نے کہا ہے کہ ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025کا آغاز 30؍ اکتوبر کو ہوجائے گا۔ 40روزہ یہ فیسٹیول 7؍دسمبر تک جاری رہے گا، فیسٹول میں 41ممالک کے شرکا شرکت کرکے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ میوزک فیسٹول میں افریقہ سے 37، ایشائی سے 41، یورپ سے 36ساؤتھ امریکا سے 11، نارتھ امریکا سے 13جبکہ Oceaniaسے تین شہروں کے فن کار آرٹس کونسل میں پر فارم کریں گے، ورلڈ کلچر فیسٹول میں45تھیٹر پرفارمنس ہوں گی، 25 بین الاقوامی اور 30قومی سطح کے آرٹس حصہ لیں گے، فیسٹول میں پاکستانی فلمیں بھی دکھارہے ہیں،ہم یہ فیسٹول امن قائم کرنے کے لئے کررہے ہیں،آرٹس کونسل سب کا گھر ہے ہم نے پوری دنیا کو دکھانا ہے کہ فیسٹول میں ہمارے ممتاز آرٹس پرفارم کریں گے یہ دنیا کا سب سے بڑا فیسٹول ہوگا، 2800 سے زاید فلمیں ہمیں موصول ہوتی ہیں، اس قدر کسی بھی فیسٹول میں نہیں ہوتی ہیں، آئندہ دنوں میں پوری دنیا کی ثقافت کا نیوکلپس کراچی شفٹ ہوجائےگا،محمد احمد شاہ نے مزیدکہا کہ سیکورٹی فورسز سے درخواست کررہے ہیں کہ تمام تشدد پسند لوگوں کا خاتمہ کریں ، ہم صوبے اور شہر کے حالات کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، انہوں نے اعلان کیا کہ فلم فیسٹول امیجز میں روزانہ شام 4 بجے فلم شوز ہوں گے، پریس کانفرنس صوبائی وزیرثقافت و سیاست سید ذوالفقار علی شاہ بھی موجود تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید