• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی قیمت میں اضافہ ناقابلِ قبول، سراسر عوام دشمن ہے، پی ڈی پی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والا نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ ناقابلِ قبول،سراسر عوام دشمن، غیراخلاقی اور معاشی دہشت گردی کے مترادف ہے،حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کار دوستوں کو خوش کرنے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے عوام کو ایک بار پھر قربانی کا بکرا بنایا ہے، کیا پاکستان کے عوام کا کام صرف بل دینا، قربانی دینا اور خاموش رہنا رہ گیا ہے، یہ ملک عوام کا ہے اور عوام مزید مہنگائی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید