• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کی ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں، محسن نقوی

محسن نقوی : فائل فوٹو
محسن نقوی : فائل فوٹو 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سری لنکا کی ٹیم کے کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 محسن نقوی نے سری لنکا کےخلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی دینے کے ساتھ پاکستانی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ویلڈن گرین شرٹس، اس کے ساتھ ہی چیئرمین پی سی بی نے  تھینک یو سری لنکا بھی کہا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آج پرامن پاکستان کے ساتھ ہمارے مخلص دوست سری لنکا اور کرکٹ کی بھی جیت ہوئی ہے، شائقین کرکٹ نے سری لنکن ٹیم کو پوری طرح سپورٹ کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ بابر اعظم، فخر زمان اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستانی ٹیم دوسرا ون ڈے و سیریز جیتی۔

خیال رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 8 وکٹ سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں پاکستان سری لنکا 289 رنز کا ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر 49 اوورز میں حاصل کرلیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید