• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکول، کالج، یونیورسٹیز میں منشیات پہنچے تو انتظامیہ ذمہ دار ہےجسٹس انعام امین منہاس

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد پولیس کی رپورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا گیا ہے کہ رواں سال منشیات کے 1314 مقدمات درج کر کے 1408 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، تعلیمی اداروں کے گرد و نواح سے 22 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کئے گئے۔ جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دئیے کہ اگر سکول، کالج، یونیورسٹیز میں منشیات پہنچے تو انتظامیہ ذمہ دار ہے۔ شکایت کی صورت میں پرنسپل اور مالک کے خلاف کارروائی کو ایس او پی میں شامل کیا جائے۔ عدالت نے کہا یہ ایس او پی میں ڈالیں کہ اگر شکایت ہوئی تو سکول پرنسپل اور مالک کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔
اسلام آباد سے مزید