امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ابراہم اکارڈ میں جلد توسیع کی توقع کرتا ہوں، چاہتا ہوں سعودی عرب اور دیگر ممالک اکارڈ کا حصہ بنیں۔
امریکی چینل کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا اگر سعودی عرب معاہدہ تسلیم کرے تو دیگر ممالک بھی حصہ بن جائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ چین پر اضافی 100فیصد امریکی ٹیرف مستقل نہیں، چین نے ایسا کرنے پر مجبور کیا۔ چین ہمیشہ برتری کی تلاش میں رہتا ہے، امید ہے چین کے ساتھ معاملات ٹھیک ہوں گے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ آئندہ دو ہفتوں میں چینی صدر سے ملاقات کروں گا۔