• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی امیگریشن سسٹم کے سقم دور کرنا ترجیح ہے، شبانہ محمود

برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے کہا ہے کہ اولین ترجیح برطانوی امیگریشن سسٹم میں موجود سقم دور کرنا ہیں، قانونی اور غیر قانونی امیگرینٹس دونوں ہی امیگریشن سسٹم کا استحصال کرتے چلے آ رہے ہیں۔

لندن میں جیو نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے شبانہ محمود نے کہا کہ بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کے لیے پولیس ریفارمز ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے انتہائی مضبوط اور مثبت تعلقات ہیں، دونوں حکومتیں مسلسل رابطے میں رہتی ہیں۔

شبانہ محمود کا کہنا تھا کہ ان کی شناخت برٹش، انگلش، برمنگھم کی رہائشی مسلمان کی ہے جس کے والدین کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے اور انہیں اس پر فخر ہے۔

برطانوی وزیر داخلہ نے بتایا کہ وہ پاکستانی کھانوں کی شوقین ہیں اور خود بھی اچھے کھانے بناتی ہیں، ان کی اسپیشیلیٹی پالک گوشت اور قیمہ ہے، ویک اینڈ پر جب گھر جاتی ہیں تو والدہ کے ہاتھ کے بنے کھانے کھاتی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید