• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایما اسٹون کی نئی فلم ریلیز سے قبل مفت میں دکھانے کی مشروط پیشکش

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایما اسٹون کی نئی سائنس فکشن کامیڈی فلم کی اسکریننگ مفت میں دیکھنے کے لیے انوکھی شرط رکھ دی گئی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر لاس اینجلس کی ایک کمپنی نے یورگوس لینتھیموس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم مفت میں دکھانے کے لیے شائقین کو منفرد پیشکش دی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ فلم کی ایڈوانس اسکریننگ 20 اکتوبر کو ہونے والی ہے، کیا آپ گنجے ہیں، یا اپنا سر منڈوانے کے لیے تیار ہیں؟ تو آپ مفت میں نئی فلم بگونیا کی اسکریننگ دیکھ سکتے ہیں۔ مفت ایڈوانس اسکریننگ کے لیے کلور تھیٹر آجائیں۔

واضح رہے کہ 20 اکتوبر کو فلم کی اسکریننگ کے بعد اسے 24 اکتوبر کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید