• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویب سیریز یا فلموں میں خواتین کی سگریٹ نوشی آزادی یا خودمختاری نہیں: ثروت گیلانی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

معروف اداکارہ اور ماڈل ثروت گیلانی نے کہا ہے کہ ویب سیریز یا فلموں میں خواتین کے سگریٹ نوشی کے مناظر کو آزادی یا خودمختاری کی علامت سمجھنا درست نہیں، یہ مناظر صرف کردار اور کہانی کی عکاسی کرتے ہیں۔

اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے نئے پراجیکٹ اور ڈلیوری کے بعد ہونے والے ڈپریشن سے نجات کے سفر پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ کسی خاتون کا آن اسکرین سگریٹ پینا آزادی یا طاقت کی نشانی نہیں بلکہ کردار کی ضرورت ہے۔

ثروت گیلانی نے ٹی وی ڈراموں اور ویب سیریز کے کام کے انداز میں فرق بتاتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر کام کی رفتار زیادہ تیز ہوتی ہے، ڈرامے میں اگر کوئی جذباتی سین ہو تو اداکار کو 15 سیکنڈ ملتے ہیں، جبکہ ویب سیریز میں صرف چار یا پانچ سیکنڈ دیے جاتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے میں کچھ خواتین واقعی سگریٹ پیتی ہیں اور ویب سیریز انہی کرداروں کو حقیقت کے قریب دکھاتی ہیں، ایسے مناظر کو آزادی سے جوڑنا سراسر غلط فہمی ہے۔

ثروت گیلانی نے مزید کہا کہ وہ اپنے کرداروں کے ذریعے خواتین کے حقیقی مسائل اور معاشرتی رویوں کو سامنے لانا چاہتی ہیں تاکہ لوگوں میں آگاہی اور سمجھ بیدار ہو۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید