اسرائیل کی غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، اسرائیلی فضائی حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا نے اسرائیل کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کو رپورٹ کیا ہے، جس کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح سمیت جنوبی اور شمالی غزہ میں حملے کیے اور مزید 2 فلسطینی شہید کر دیے۔
فلسطینی حکام کے مطابق غزہ جنگ بندی سے اب تک اسرائیلی خلاف ورزیوں میں 38 فلسطینی شہید اور 143 زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب حماس نے غزہ سے مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دی ہیں جبکہ اسرائیل جیل میں قید مزید 15 فلسطینیوں کی میتیں حکام کے حوالے کی گئی ہیں۔
فلسطینی محکمۂ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 18 فلسطینیوں کی لاشیں ملبے سے ملی ہیں، جس کے بعد غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 68 ہزار 159 ہو گئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار 203 ہے۔