• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکرون کا سعودی ولی عہد کو فون، غزہ کی صورتحال کیلئے جاری کوششوں پر بات چیت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ٹیلیفون کیا جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ کی صورتحال اور جنگ کے خاتمے کیلئے جاری کوششوں پر بات ہوئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں سلامتی اور استحکام کو بڑھانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا جبکہ ساتھ ہی غزہ کی تازہ صورتحال اور جنگ کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں پر بات کی۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے فلسطینیوں کی تکالیف کے فوری خاتمے اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں دونوں رہنماؤں نے 2 ریاستی حل پرمبنی منصفانہ امن کے حصول کے لیے عملی اقدامات شروع کرنے کی اہمیت پر اتفاق ہوا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید