• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں جنگ بندی برقرار رکھنے کیلئے قاہرہ میں حماس اور ثالثوں کی آج اہم ملاقات ہو گی

وحشیانہ اسرائیلی حملوں سے تباہ حال غزہ(فائل فوٹو)۔
وحشیانہ اسرائیلی حملوں سے تباہ حال غزہ(فائل فوٹو)۔

غزہ میں جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں حماس اور ثالث ممالک کے درمیان آج اہم ملاقات ہو گی۔

مذاکرات سے قریبی ذرائع کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے تسلسل پر بات چیت کے لیے حماس کا وفد آج قاہرہ میں قطری اور مصری حکام سے ملاقات کر رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفد کی قیادت حماس کے رہنما خلیل الحیہ کر رہے ہیں، جو اتوار کو اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں درجنوں فلسطینیوں کی شہادت پر بھی بات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق حماس کا وفد مصری حکام کے ساتھ فلسطینی دھڑوں کے درمیان مفاہمتی مذاکرات پر بھی بات کرے گا، جو مصر کی میزبانی میں جلد متوقع ہے۔

ان مذاکرات کا مقصد فلسطینی جماعتوں میں اتحاد پیدا کرنا، غزہ کے مستقبل پر تبادلہ خیال کرنا اور ایک آزاد ماہرین کی کمیٹی تشکیل دینا ہے جو غزہ کی انتظامی امور سنبھالے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ مصری اور قطری ثالثوں کی کوششوں سے گزشتہ رات غزہ میں دوبارہ مکمل جنگ بندی بحال ہو گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید