• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی بربریت جاری، تازہ حملوں میں 4 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق 10 اکتوبر سے نافذ ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 100 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ سٹی میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے چار فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔

دوسری جانب جنوبی غزہ میں حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کر دی ہے، یہ 13 واں یرغمالی ہے جس کی لاش ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کی گئی ہے۔

گزشتہ روز جنگ بندی پر دوبارہ عمل کے اعلان کے بعد اسرائیلی فوج نے کریم شالوم بارڈر کراسنگ کھول دیا ہے، کراسنگ سے غزہ کے لیے امدادی سامان کی ترسیل جاری ہے تاہم رفح کراسنگ تاحکمِ ثانی بند رہے گی۔

اسرائیل نے اتوار کو حماس پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر غزہ پر حملے کیے تھے جس کے نتیجے میں45 فلسطینی شہید ہو گئے تھے تاہم حماس نے کسی بھی حملے سے لاعلمی ظاہر کی ہے۔

نیتن یاہو نے اسرائیلی پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہ اتوار کے دوران اسرائیلی فورسز نے غزہ پر 153 ٹن بم گرائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید