• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجیئم کے سابق وزیراعظم UNDP کے سربراہ ہونگے

بیلجیئم کے سابق وزیراعظم الیگزینڈر ڈی کرو اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے سربراہ ہوں گے۔ 

بیلجئین نیوز ایجنسی نے ذرائع سے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ڈی کرو کو اعلیٰ عہدے کے لیے تجویز کیا ہے، ان کی تقرری کے لیے ابھی بھی UNDP بورڈ سے باضابطہ منظوری اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس کے بعد ووٹ درکار ہے۔ 

ڈی کرو کے ترجمان نے کہا کہ "تعیناتی کے طریقہ کار کے لیے، جیسا کہ مناسب ہے، ہم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے رجوع کر رہے ہیں۔"

اس موقع پر ان کی پارٹی اوپن وی ایل ڈی کے چیئرمین فریڈرک ڈی گچٹ نے اپنی پارٹی کے ساتھی کو مبارکباد دی۔ 

انہوں نےکہا کہ"بے حد فخر ہے کہ بیلجیئم کا ایک لبرل اقوام متحدہ میں تیسرے اعلیٰ ترین عہدے پر فائز ہے، یہ آپ کی لگن، وژن اور قیادت کا ایک شاندار اعتراف ہے، آپ ہمارے ملک کے لیے اہم تھے اور اب آپ دنیا کے لیے اہم ہوں گے" ۔


برطانیہ و یورپ سے مزید