• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران غزہ اور فلسطین سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اسحاق ڈار اور شہزادہ فیصل بن فرحان نے خطے میں امن و استحکام کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی امور پر رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید