• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی جیلوں سے حوالے کی گئی میتوں پر تشدد کے نشانات ہیں، فلسطینی حکام

فلسطینی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی حکام کے حوالے کی گئی مزید فلسطینی قیدیوں کی میتوں پر تشدد اور مار پیٹ کے نشانات ملے ہیں۔

فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق اسرائیلی جیلوں سے مزید 30 فلسطینی قیدیوں کی میتیں موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد اسرائیلی جیلوں سے واپس کی جانے والی فلسطینی قیدیوں کی میتوں کی تعداد 195 ہوگئی۔

فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق میتوں پر تشدد، مار پیٹ، ہتھکڑیاں اور آنکھوں پر پٹی باندھنے کے نشانات موجود ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے امن معاہدے کے تحت غزہ میں ترک فوجیوں کی موجودگی کو مسترد کر دیا۔

اسرائیلی وزیراعظم آفس نے اسرائیلی اخبار کو بتایا کہ غزہ کیلئے سیکیورٹی فورس میں ترکیہ کی شمولیت نہیں ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید