لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صحت کے شعبہ کو اپنے ترجیحات میں سر فہرست رکھا ہوا ہے، حکومت پنجاب نے شعبہ صحت میں چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام، ٹرانسپلانٹ پروگرام، ڈائیلسز پروگرام،کلینک آن ویلز اور فیلڈ ہسپتال جیسے تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں اے ایچ ایس، ڈی ٹی پی اور سی او اے وی ایس کے دوسرے کانوکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے دوران طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔