• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 16 کیسز لگے: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 رکنی بینچ کے سامنے 16 کیسز لگے ہوئے تھے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تمام کیسز بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے لگے تھے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اس وقت پورے پاکستان میں 23 لاکھ کیسز عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 23 لاکھ میں سے 8 لاکھ 14 ہزار کیسز کریمینل معاملات سے متعلق ہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2 لاکھ سے زائد کیسز پنجاب میں زیرِ سماعت ہیں۔

قومی خبریں سے مزید