الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شکارپور کے حلقہ پی ایس 9 میں انتخابی شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
شکارپور کے حلقہ پی ایس 9 کی نشست پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی کے انتقال کےبعد خالی ہوئی تھی۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق شکارپور حلقہ پی ایس 9 میں پولنگ کا عمل 14 دسمبر کو ہو گا، امیدوار کاغذات نامزدگی 3 سے 5 نومبر تک جمع کرا سکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی فہرست 6 نومبر کو جاری ہو گی، جانچ پڑتال 11 نومبر کو ہو گی، کاغذاتِ نامزدگی کی حتمی فہرست 23 نومبر کو جاری کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ امیدوار کاغذاتِ نامزدگی 24 نومبر تک واپس لے سکتے ہیں، 25 نومبر کو امیدواروں کو نشان الاٹ کردیے جائیں گے۔