• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ سہ ماہی میں 1.10 ٹریلین کی ریکوری قومی خزانے کی آمدنی میں بے مثال اضافہ ہے، نیب

قومی احتساب بیورو (نیب) کا کہنا ہے کہ ادارے کی جانب سے سال 2025 کی تیسری سہ ماہی میں 1.10 ٹریلین روپے (11.02 کھرب روپے) کی ریکوری سے قومی خزانے کی آمدنی میں بے مثال اضافہ ہے، حالیہ ریکوری پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں 242 فیصد زائد ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق نیب نے 2025 کی پہلی تین سہ ماہی میں مجموعی طور پر 1,649.36 ارب روپے (5 ۔16 کھرب روپے) کی ریکوری کی ہے۔ اس سہ ماہی میں عوام سے دھوکہ دہی کے مختلف مقدمات میں 17,194 متاثرین، نیب کی ریکوریز کی بدولت مستفید ہوئے۔ 

قومی احتساب بیورو کے مطابق نیب کراچی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے مقدمے میں 2.8 ارب روپے مالیت کے دو قیمتی پلاٹس واپس لیکر  کراچی پورٹ ٹرسٹ کے حوالے کیے جبکہ نیب سکھر نے 2.5 ارب روپے مالیت کی نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی 361 ایکڑ اضافی اراضی قومی تحویل میں لی۔ 

قومی احتساب بیورو کے مطابق اس سہ ماہی کے دوران نیب نے 1.39 ملین ایکڑ پر محیط مینگروو کے جنگلات کی اراضی واگزار کرائی، جس کی مالیت 1,104.97 ارب روپے ہے۔ 

قومی احتساب بیورو کے مطابق جنگلات کی اراضی کی کل واگزاری 2,592.74 ارب روپے (9۔ 25 کھرب روپے) تک پہنچ گئی ہے۔ اسکے علاوہ نیب بلوچستان نے جنگلات کی 414,036 ایکڑ اراضی واگزار کرائی، جس کی مالیت 44.8 ارب روپے ہے۔ 

نیب خیبر پختو نخوا نے 3.2 ارب روپے کی غیر قانونی طور پر الاٹ کی گئی ریاستی اراضی واگزار کرا کر وزارت صنعت و پیداوار حکومت پاکستان کے حوالے کی۔ نیب نے عوامی دھوکہ دہی کے متاثرین کا ازالہ کرتے ہوئے B4U کیس کے 5008 متاثرین کو پہلی بار رقوم کی آن لائن ادائیگی/تقسیم کی۔

قومی خبریں سے مزید