• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال رواں تیسری سہ ماہی، نیب کی بڑی انکوائری، 11 کھرب 20 ارب روپے کی ریکوری

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے شفافیت اور احتساب کے عزم کو برقرار رکھتے ہوئے سال2025 کی تیسری سہ ماہی می بڑی انکوئرای کی جس کے نتیجے میں 1,102.04 ارب روپے (11کھرب 20 ارب روپے) کی ریکوری کی ہے اور 16 کھرب 40 ارب روپے کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے وفاقی ،صوبائی ،مالیاتی اداروں کو منتقل کر دیے ، بدعنوان اور بے ضمیر عناصر سے اربوں روپے بازیاب،5008 متاثرین میں پہلی بار آن لائن رقوم کی تقسیم کر دیے ۔حالیہ بازیابی پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں 242% زائد ہے۔ یہ کامیابی،گزشتہ سہ ماہی میں کی گئی 456.3 ارب روپے کی بازیابی سے 645.74 ارب روپے زیادہ ہے ،نیب نے 2025 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں مجموعی طور پر 1,649.36 ارب روپے (16.5 کھرب روپے) کی ریکوری کی ۔ اس ریکوری میں سے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کی مالیت 1,637.15 ارب روپے (16کھرب ، 40 ارب روپے) ہے، جو مختلف وفاقی اور صوبائی وزارتوں، محکموں اور مالیاتی اداروں کو منتقل کیے گئے ۔ مزید برآں، ʼʼعوامی دھوکہ دہیʼʼ کے مختلف مقدمات میں 17,194 متاثرین، نیب کی ریکوریز کی بدولت مستفید ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید