• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کا قانون کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل

اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل میں قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کا قانون کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کر  کے  جیل میں قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کا قانون بحال کر دیا۔جبکہ بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقاتوں کے معاملے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 24مارچ کے عدالتی فیصلے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور وکیل سلمان اکرم راجہ کی جانب سے دی گئی فہرست کے مطابق عمران خان سے ملاقاتوں کی اجازت دی جائے، تمام ملاقاتیں جیل ایس او پیز کے مطابق کرائی جائیں۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم خان پرمشتمل تین رکنی نے بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقاتوں  کی تمام درخواستیں اور حکومت پنجاب کی جیل رولز  متعلق درخواست کو یکجا کر کے سماعت کی۔

اہم خبریں سے مزید