• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم جوڈیشل کونسل؛ ججوں کے ضابطہ اخلاق میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم جوڈیشل کونسل نے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے ضابطہ اخلاق میں ترامیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق یہ گزٹ نوٹیفکیشن سپریم جوڈیشل کونسل کے 18 اکتوبر کو منعقدہ اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں جاری کیا گیا ، اعلامیہ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے منظور شدہ ضابطہ اخلاق میں حالیہ ترامیم کا مقصد بنیادی طور پر 1965 کے متن میں ٹائپوگرافیکل غلطیوں کی اصلاح کرنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید