• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونا ایکسپورٹ / امپورٹ پابندی ختم؛ سمری آج ECC میں پیش کی جائیگی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج(جمعہ)کو ہوگا-اجلاس میں سونے کی برآمد اور درآمد پرپابندی ختم کرنے سمیت مختلف سمریاں منظوری کےلیے پیش کی جائیں گی ۔سونےکی درآمد اور برآمد سے متعلق معطل شدہ ایس آر او کی بحالی کے لئےاہم پیش رفت سامنےآئی ہے-سونےکی ایکسپورٹ اورامپورٹ پرپابندی ختم کرنےکےلئے سمری آج ای سی سی میں پیش کی جائے گی۔سمری ای سی سی سےکلیئر ہونےکےبعد حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی جس کے بعدوزارت تجارت نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید