• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے نرخوں میں مزید کمی سے صنعت کو فروغ ملے گا، وزیر توانائی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ سات ہزار میگا واٹ اضافی بجلی موجود تھی، ہم نے فیصلہ کیا کہ یہ بجلی صنعت اور زراعت کو دی جائے گی،صنعت کے شعبے میں پہلے ہی بجلی کی قیمت کر چکے ہیں، اب مزید کمی سے صنعت کو فروغ ملے گا، ہم عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں،اُمید ہے اس اقدام سے معیشت میں بہتری آئے گی ۔صنعت اور زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے کو 34 روپے اور ز راعت شعبے کو 38 روپے یونٹ ملنے والی بجلی کے اضافی یونٹس کی قیمت کم کی،زراعت کیلئے اضافی یونٹس کی قیمت 38 سے کم کر کے 22 روپے اور 98 پیسے کر دی گئی۔
اہم خبریں سے مزید