دبئی (سبط عارف) دبئی، تیونس کی جڑواں بہنوں نے 600 کتابیں پڑھ کرعرب ریڈنگ چیلنج جیت لیا اور آدھی انعامی رقم فلسطین کے نام کر دی۔
تفصیلات کے مطابق تیونس کی 12 سالہ جڑواں بہنوں بیسان اور بیلسان نے دبئی میں مطالعہ کا عالمی سالانہ مقابلہ’عرب ریڈنگ چیلنج 2025‘ جیت لیا۔
دونوں جڑواں بہنوں کو مقابلہ جیتنے پر پانچ لاکھ درہم یعنی 3 کروڑ 82 لاکھ پاکستانی روپے کا انعام دیا گیا۔
انعام جیتنے پر اُنہوں نے اعلان کیا کہ وہ اپنی 5 لاکھ درہم کی انعامی رقم کا نصف حصہ فلسطینی عوام کو عطیہ کریں گی۔
دونوں بہنوں نے ایک سال میں 600 کتابیں پڑھ کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔