راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)وزیراعلی کے پی نے اڈیالہ جیل جانے سے روکنے پر دھرنا دیدیا، ارکنوں کی نعرے بازی ،ٹریفک جام، گاڑیاں پھنس گئیں ،اس موقع پرسہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمیں اپنے لیڈر سے ملنے نہیں دیا گیا، یہ عدلیہ کی بے بسی ہے، ججز اپنے احکامات نہیں منوا پارہے،جمعرات کو وزیراعلیٰ سہیل آفریدی عمران سے ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل جاتے ہوئے جب داہگل ناکے پر پہنچے تو پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا جس پر وہ احتجاجاً پارٹی کارکنوں کے ہمراہ اڈیالہ روڈ پر بیٹھ گئے جس سے ٹریفک جام ہوگیا ، گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں رش میں پھنس گئیں۔