• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کی پاکستانی سرمایہ کاروں کو اوڈیسا پورٹ سائیڈ پلانٹ کی نجکاری میں شرکت کی دعوت

لاہور (آصف محمود بٹ) یوکرین کی حکومت نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو اوڈیسا پورٹ سائیڈ پلانٹ (Odesa Portside Plant) کی آئندہ نجکاری نیلامی میں شرکت کی دعوت دی ہے، جس کے تحت 99.567 فیصد حصص کو ایک شفاف الیکٹرانک نیلامی کے ذریعے 25 نومبر 2025 کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ وزیراعظم آفس کے تحت اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے اعلامیے کے مطابق یہ پیشکش اسلام آباد میں یوکرین کے سفارتخانے کے ذریعے موصول ہوئی اور پاکستان کے بڑے تجارتی اداروں، بشمول ایف پی سی سی آئی اور کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، سرحد اور کوئٹہ کے چیمبرز آف کامرس کو بھیجی گئی ہے۔ ریاستی اثاثہ فنڈ (SPF) کے مطابق یہ اقدام یوکرین کے بڑے پیمانے کے اور شفاف نجکاری پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری کو کھلے اور مسابقتی عمل کے ذریعے راغب کرنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید