• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظہران ممدانی کی امریکی شہریت کی تحقیقات ہونی چاہیے، ری پبلکن رکن

کراچی (نیوز ڈیسک) ری پبلکن رکن کانگریس نے کہا ہے کہ ظہران ممدانی کی امریکی شہریت کی تحقیقات ہونی چاہیے، الزامات میں اسلاموفوبیا اور نسلی تعصب نمایاں،ممدانی نےاپنی شہریت اور قانونی حیثیت کا دفاع کیا۔نیوز ویک کے مطابق فلوریڈا کے ری پبلکن رکن کانگریس رینڈی فائن نے نیو یارک کے میئر امیدوار ظہران ممدانی کی امریکی شہریت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، یہ الزام اسلاموفوبیا اور نسلی تعصب کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔ ممدانی جو 1991میں یوگنڈا میں پیدا ہوئے اور 2018میں امریکی شہریت حاصل کی، گزشتہ پانچ سال سے نیو یارک کی 36 ویں ریاستی اسمبلی کی نشست پر منتخب ہیں۔ فائن نے کہا کہ گزشتہ 30 سال میں ہونے والی قدرتی شہریت کی تمام کارروائیوں کا جائزہ لیا جائے اور اگر دھوکہ پایا گیا تو شہری کو ملک بدر کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید