اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کا بینہ سیکرٹیر یٹ کو بتایا گیا ہے کہ مہمانوں اور وی آئی پی موومنٹ کیلئے 15 بلٹ پروف گاڑیاں مختص ہیں، وزیراعظم آفس کے لئے اس وقت 12 بلٹ پروف گاڑیاں مختص کی گئی ہیں۔ کابینہ ڈویژن کابینہ ارکان اور اہم شخصیات کے لئے اس وقت 12بلٹ پروف گاڑیاں مختص ہیں 25-2024 میں 35 کروڑ 43 لاکھ روپے سے زائد گاڑیوں کی مرمت پر خرچ ہوئے، گزشتہ روز قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایاگیاجو چیئر مین قائمہ کمیٹی ایم این اے ملک ابرار احمد کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے دی گئی بر یفنگ میں بتایا گیا کہ 41 گاڑیاں وی آئی پی موومنٹس اور مہمانوں کے لیے مختص ہیں۔