• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ مالی سال میں مختص فنڈز کا مکمل استعمال یقینی بنایا جائے، وزیر اعلیٰ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل ہائی وے پر گڈاپ کے قریب میڈیکل کمپلیکس کا قیام گڈاپ، ملیر، پورے کراچی شہر اور ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کیلئے ایک جدید طبی اور تدریسی سہولت فراہم کرے گا،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ موجودہ مالی سال میں مختص فنڈز کا مکمل استعمال یقینی بنایا جائے اور منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور محکمہ صحت کے ساتھ قریبی تعاون برقرار رکھا جائے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کووزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے کے دو اہم ترقیاتی منصوبوں شہید ذوالفقار علی بھٹو انجینئرنگ کالج، گڈاپ کے قریب میڈیکل کمپلیکس کے قیام اور خود شہید ذوالفقار علی بھٹو انجینئرنگ کالج کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں صوبائی وزرا ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، سید سردار شاہ، جام خان شورو، حاجی علی حسن زرداری اور اسماعیل راہو کے علاوہ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ نجم احمد شاہ،رحیم شیخ، سیکریٹریز زاہد عباسی، فیاض جتوئی، عباس بلوچ، نواز سوہو اور ندیم میمن شریک تھے۔ وزیرِ اعلی کو بریفنگ دی گئی کہ نیشنل ہائی وے پر رزاق آباد کے قریب قائم کیا جانے والا میڈیکل کمپلیکس گڈاپ، ملیر، پورے کراچی شہر اور ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کے لئے ایک جدید طبی اور تدریسی سہولت فراہم کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید