اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وزارت اقتصادی امورنےبیرونی فنڈنگ کی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطا بق جولائی تاستمبر2025کی سہ ماہی میں بیرونی فنڈنگ میں39فیصد کااضافہ ہوا۔ ستمبر2025میں سالانہ بنیادوں بیرونی فنڈنگ میں26 اعشاریہ 47فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ جولائی تا ستمبر 2025میں ایک ارب 81کروڑ56لاکھ ڈالرزکی بیرونی فنڈنگ ملی۔گذشتہ سال اسی مدت میں بیرونی فنڈنگ ایک ارب 30کروڑ80لاکھ ڈالرزتھی۔ستمبر 2025 میں بیرونی فنڈنگ کا حجم 43 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز رہا۔گذشتہ سال ستمبر میں پاکستان کو59 کروڑ39لاکھ ڈالرزکی بیرونی فنڈنگ ملی تھی۔ وفاقی حکومت کارواں مالی سال 19 ارب 77 کروڑ ڈالرز سے زائدکی بیرونی فنانسنگ کا تخمینہ ہے۔