• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR؛ گریڈ 18، 19 اور 20 کے افسران کے تبادلے، ترقی اور اضافی چارجز

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)23 اکتوبر کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور وزارتِ اطلاعات و نشریات کے گریڈ 18، 19 اور 20 کے افسران کے تبادلے، تعیناتیاں اور اضافی چارجز عمل میں لائے گئے ہیں۔ گریڈ 18 کے افسر علی شہزاد، جو انفارمیشن گروپ سے تعلق رکھتے ہیں، کو مستقل طور پر گریڈ 19 میں ترقی دے کر ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں سیکریٹری (میڈیا) تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ 19 کی افسرہ سعدیہ اکمل نے ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں بطور سیکریٹری چارج چھوڑ کر کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور میں ایڈیشنل کمشنر آئی آر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، جبکہ گریڈ 19 کے افسر اسرا ر احمد چیمہ نے سیکریٹری ایف بی آر کا عہدہ چھوڑ کر ریجنل ٹیکس آفس کراچی میں ایڈیشنل کمشنر آئی آر کے طور پر چارج سنبھالا ہے۔ گریڈ 20 کے افسر صاحبزادہ عمر ریاض، جو اس وقت سیالکوٹ میں کمشنر آئی آر (اپیلز) کے طور پر تعینات ہیں، کو تین ماہ کے لیے کمشنر آئی آر (اپیلز) گوجرانوالہ کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید