اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) اسلام آبادپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے مؤخرکرنے کی الیکشن کمیشن پر تنقید آئینِ پاکستان اور قانون سے لاعلمی ظاہر کرتی ہے ، الیکشن کمیشن کے ناقدین آئین و قانون سےبالاتر نہیں ، منسوخ قانون کے تحت کیسے بلدیاتی انتخابات ہوسکتے ہیں ۔الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کو حلقہ بندی اور ڈیمارکیشن کے رولز کی تکمیل کیلئے 4 ہفتے کا ٹائم دیا ہے جس کے فوراً بعد حلقہ بندی کا شیڈول دیدیا جائے گا اور حلقہ بندیوں کا کام مکمل ہونے کے فوراً بعد الیکشن کروا دیئے جائیں گے۔